مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے چین کے اپنے طے شدہ دورے سے قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
آیت اللہ رئیسی نے ملاقات کے دوران رہبر معظم انقلاب کو اپنے دورے کے اہداف اور طے شدہ ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔
اس دو طرفہ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے منصوبوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر 14 سے 16 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ ان کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی وفود دوطرفہ مذاکرات کریں گے اور باہمی تعاون کی متعدد اسناد پر دستخط کیے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ